بدنام زمانہ اشتہاری مجرم موسیٰ عرف گندا موسیٰ گرفتار
پشاور :- ایس ایچ او تھانہ پھندو عاقب خان کی اہم کاروائی، قتل اقدام قتل ، راہزنی، اسلحہ نمائش ، بدمعاشی ، علاقہ میں خوف و ہراس پھیلانے اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب بدنام زمانہ اشتہاری مجرم موسیٰ عرف گندا موسیٰ گرفتار
خفیہ انفارمیشن ملنے پر ایس پی فقیر آباد ڈویژن ڈاکٹر محمد عمر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پھندو عاقب خان نے اہم کارروائی کے دوران قتل ، اقدام قتل ، راہزنی ، بدمعاشی ، اسلحہ نمائش ، علاقہ میں خوف و ہراس پھیلانے ، جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب بدنام زمانہ اشتہاری مجرم موسیٰ عرف گندا موسیٰ کو گرفتار کرلیا، گرفتار اشتہاری مجرم نے مورخہ 14 میی 2023 کو دوستی نہ کرنے پر 16 سالہ صادق ولد عبدالرحمن کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا جو واردات کے بعد گھر بار چھوڑ کر نامعلوم مقام پر روپوش ہوا تھا مجرم اشتہاری نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، جس سے مزید تفتیش جاری ہے،

image